EN हिंदी
یہ ادا آپ میں سرکار کہاں تھی پہلے (ردیف .. ی) | شیح شیری
ye ada aap mein sarkar kahan thi pahle

غزل

یہ ادا آپ میں سرکار کہاں تھی پہلے (ردیف .. ی)

بدھ پرکاش گپتاجوہر دیوبندی

;

یہ ادا آپ میں سرکار کہاں تھی پہلے
یہ نظر آپ کی تلوار کہاں تھی پہلے

حشر ساماں تری رفتار کہاں تھی پہلے
تیری پائل میں یہ جھنکار کہاں تھی پہلے

خلق یوسف کی خریدار کہاں تھی پہلے
مصر میں گرمئ بازار کہاں تھی پہلے

یہ تو جلووں کا تصرف ہے تمہارے ورنہ
انجمن مطلع انوار کہاں تھی پہلے

فیض ہے مست نگاہی کا تری اے ساقی
زندگی ورنہ یہ سرشار کہاں تھی