وہ پاس کیا ذرا سا مسکرا کے بیٹھ گیا
میں اس مذاق کو دل سے لگا کے بیٹھ گیا
جب اس کی بزم میں دار و رسن کی بات چلی
میں جھٹ سے اٹھ گیا اور آگے آ کے بیٹھ گیا
درخت کاٹ کے جب تھک گیا لکڑ ہارا
تو اک درخت کے سائے میں جا کے بیٹھ گیا
تمہارے در سے میں کب اٹھنا چاہتا تھا مگر
یہ میرا دل ہے کہ مجھ کو اٹھا کے بیٹھ گیا
جو میرے واسطے کرسی لگایا کرتا تھا
وہ میری کرسی سے کرسی لگا کے بیٹھ گیا
پھر اس کے بعد کئی لوگ اٹھ کے جانے لگے
میں اٹھ کے جانے کا نسخہ بتا کے بیٹھ گیا
غزل
وہ پاس کیا ذرا سا مسکرا کے بیٹھ گیا
زبیر علی تابش