EN हिंदी
وہ میرے وجود کا صلہ ہے | شیح شیری
wo mere wajud ka sila hai

غزل

وہ میرے وجود کا صلہ ہے

جاوید منظر

;

وہ میرے وجود کا صلہ ہے
یا روح کے واسطے ردا ہے

کس دل سے لہو کی فصل بوئیں
جب خون ہی خون سے جدا ہے

ہر شخص ہے دشمنوں کی زد پر
اب مجھ سا کوئی کہاں رہا ہے

ہر سمت اداسیاں ملی ہیں
حالات سے بس یہی گلہ ہے

چہرے پہ مسرتیں سجائے
جو بھی غموں میں پل رہا ہے

منظرؔ اسے جانتا میں کیسے
جو مجھ کو کبھی نہیں ملا ہے