EN हिंदी
وہ خوش کسی کے ساتھ ہیں ناخوش کسی کے ساتھ | شیح شیری
wo KHush kisi ke sath hain na-KHush kisi ke sath

غزل

وہ خوش کسی کے ساتھ ہیں ناخوش کسی کے ساتھ

رسا رامپوری

;

وہ خوش کسی کے ساتھ ہیں ناخوش کسی کے ساتھ
ہر آدمی کی بات ہے ہر آدمی کے ساتھ

لاکھوں جفائیں سیکڑوں صدمے ہزار غم
اک آسمان ٹوٹ پڑا زندگی کے ساتھ

ممکن نہیں کہ دل سے نکل جائے آرزو
یہ میرے دم کے ساتھ ہے یہ میرے جی کے ساتھ

اب کیا کروں میں شکوۂ بیداد حشر میں
منہ میرا تک رہے ہیں وہ کس بیکسی کے ساتھ