EN हिंदी
وہ جو ویران پھرا کرتا ہے (ردیف .. ا) | شیح شیری
wo jo viran phira karta hai

غزل

وہ جو ویران پھرا کرتا ہے (ردیف .. ا)

وکیل اختر

;

وہ جو ویران پھرا کرتا ہے
اس کے سر میں کوئی صحرا ہوگا

تجھ سے دل تیرے پرستاروں کا
ٹوٹتے ٹوٹتے ٹوٹا ہوگا

جھک کے جو آپ سے ملتا ہوگا
اس کا قد آپ سے اونچا ہوگا

وہ جو مرنے پہ تلا ہے اخترؔ
اس نے جی کر بھی تو دیکھا ہوگا