وہ بچھڑ کر نڈھال تھا ہی نہیں
یعنی اس کو ملال تھا ہی نہیں
وہ تو پاؤں ہی پڑ گیا تھا مرے
جس سفر میں ملال تھا ہی نہیں
میری تصدیق کیا بھلا کرتا؟
وہ کبھی میری ڈھال تھا ہی نہیں
سرمئی ہجر کو ہرا کرتا
اس میں ایسا کمال تھا ہی نہیں
اور پھر دل نے اس کو چھوڑ دیا
جب تعلق بحال تھا ہی نہیں
چاند پھر ہم سفر بنا میرا
میرے آگے زوال تھا ہی نہیں

غزل
وہ بچھڑ کر نڈھال تھا ہی نہیں
ناہید ورک