EN हिंदी
وقت کی انتہا تلک وقت کی جست امیر امامؔ | شیح شیری
waqt ki intiha talak waqt ki jast amir-imam

غزل

وقت کی انتہا تلک وقت کی جست امیر امامؔ

امیر امام

;

وقت کی انتہا تلک وقت کی جست امیر امامؔ
ہست کی بود امیر امامؔ بود کی ہست امیر امامؔ

ہجر کا ماہتاب ہے نیند نہ کوئی خواب ہے
تشنہ لبی شراب ہے نشہ میں مست امیر‌ امامؔ

سخت بہت ہے مرحلہ دیکھیے کیا ہو فیصلہ
تیغ بکف حقیقتیں قلب بہ دست امیر امامؔ

زخم بہت ملے مگر آج بھی ہے اٹھائے سر
دیکھ جہان فتنہ گر تیری شکست امیر امامؔ

اس کے تمام ہم سفر نیند کے ساتھ جا چکے
خواب کدے میں رہ گیا خواب پرست امیر امامؔ