EN हिंदी
وقت جب راہ کی دیوار ہوا | شیح شیری
waqt jab rah ki diwar hua

غزل

وقت جب راہ کی دیوار ہوا

عزیز احمد خاں شفق

;

وقت جب راہ کی دیوار ہوا
کوئی سیلاب نمودار ہوا

اس نے پیڑوں سے ہٹا لیں شاخیں
باغ میں سے تو کئی بار ہوا

میں نے جو دل میں چھپانا چاہا
میرے چہرے سے نمودار ہوا

ساحلی شام کا پھیلا منظر
کچھ لکیروں میں گرفتار ہوا

رات اک شخص بہت یاد آیا
جس گھڑی چاند نمودار ہوا