EN हिंदी
وحشت کو مری دیکھ کہ مجنوں نے کہا بس | شیح شیری
wahshat ko meri dekh ki majnun ne kaha bas

غزل

وحشت کو مری دیکھ کہ مجنوں نے کہا بس

سراج اورنگ آبادی

;

وحشت کو مری دیکھ کہ مجنوں نے کہا بس
مجنوں نیں تو کیا دامن ہاموں نے کہا بس

ہر درد نیں جیوں قطب مجھے دیکھ کے ثابت
قربان مرے گرد ہو گردوں نے کہا بس

گل رو کی جدائی میں مرے داغ جگر دیکھ
گلشن میں ہر ایک لالۂ پرخوں نے کہا بس

ہے دام پری بسکہ مری آہ کا جادو
بے باک ہو اوس چشم پر افسوں نے کہا بس

احوال سراجؔ آتش ہجراں میں تری دیکھ
دل سوز ہو پروانۂ محزوں نے کہا بس