EN हिंदी
اتری شام تو برسا پانی یا اللہ | شیح شیری
utri sham to barsa pani ya allah

غزل

اتری شام تو برسا پانی یا اللہ

انور خان

;

اتری شام تو برسا پانی یا اللہ
ہم جیسوں کی یہی کہانی یا اللہ

کیوں ہم پہ الزام ہے مولیٰ سازش کا
کب تھے ہم دریا طوفانی یا اللہ

سورج کی دہلیز پہ آ کر ٹھہر گئے
اندھیروں نے کیا ہے ٹھانی یا اللہ

من مندر میں پیار کی کوئی گونج نہیں
بھیج کوئی میرا دیوانی یا اللہ

اپنے لشکر میں جب صرف بہتر تھے
ہم نے تب بھی ہار نہ مانی یا اللہ