عشاق کا دل داغ کا اندازہ ہوا محض
پیشانی دلبر پہ عجب غازہ ہوا محض
اے نور نظر منتظر وصل ہوں آ جا
دو پاٹ پلک کے نہیں دروازہ ہوا محض
مخمور ہوں تجھ چشم گلابی کا پلا جام
نرگس کے پیالے ستی خمیازہ ہوا محض
لکھتا ہے سراجؔ اس گل بے خار کی تعریف
دیواں کوں رگ گل ستی شیرازہ ہوا محض
غزل
عشاق کا دل داغ کا اندازہ ہوا محض
سراج اورنگ آبادی