EN हिंदी
اس کی یاد اور درد کی سوغات میرے ساتھ تھی | شیح شیری
uski yaad aur dard ki saughat mere sath thi

غزل

اس کی یاد اور درد کی سوغات میرے ساتھ تھی

یحیٰ خالد

;

اس کی یاد اور درد کی سوغات میرے ساتھ تھی
اس سے بڑھ کر ایک تنہا رات میرے ساتھ تھی

مجھ کو تنہائی میں بھی احساس تنہائی نہ تھا
ہر گلی میں گردش حالات میرے ساتھ تھی

رفتہ رفتہ بند کلیوں کے بھی لب کھلنے لگے
آب صبر و حدت اثبات میرے ساتھ تھی

بند کھڑکی پر بھی خالدؔ ایک دن پہرے لگے
ایسی بھی کچھ صورت حالات میرے ساتھ تھی