اس کے کوچہ ستی غبار اٹھا
کون سا واں سے خاکسار اٹھا
عندلیبو بسا لو اب صحرا
باغ سے موسم بہار اٹھا
ہچکیاں لے گلابیاں روئیں
بزم سے جب یہ میگسار اٹھا
عزم رخصت ہوا جب ہی اس کا
میرے دل سے وہیں قرار اٹھا
نہیں جو قدر اشک عالم سے
موتیوں کا مگر وقار اٹھا
شمع سے سوز امانیؔ پوچھا ترا
اک دھواں اس کے دل سے یار اٹھا
غزل
اس کے کوچہ ستی غبار اٹھا
خواجہ میر امانی