EN हिंदी
اس کے آنے کی خبر چپکے سے لاتی ہے ہوا | شیح شیری
uske aane ki KHabar chupke se lati hai hawa

غزل

اس کے آنے کی خبر چپکے سے لاتی ہے ہوا

مینا نقوی

;

اس کے آنے کی خبر چپکے سے لاتی ہے ہوا
رات میں صبح کی مانند جگاتی ہے ہوا

نغمگی ساز میں سانسوں کے اتر جاتی ہے
دل کے صحراؤں میں جب جھومتی گاتی ہے ہوا

ابر کچھ دیر برس کے جو چلا جاتا ہے
دیر تک پیڑ کی شاخوں کو رلاتی ہے ہوا

جب سے اک پھول سے چہرے نے نظر پھیری ہے
ایسا لگتا ہے کہ اس شہر سے جاتی ہے ہوا

ریت پر یوں ہیں بگولوں کی قطاریں میناؔ
آج بھی نقش قدم اس کے مٹاتی ہے ہوا