EN हिंदी
عمر گئی الفت زر جی سے الٰہی نہ گئی | شیح شیری
umr gai ulfat-e-zar ji se ilahi na gai

غزل

عمر گئی الفت زر جی سے الٰہی نہ گئی

غلام یحییٰ حضورعظیم آبادی

;

عمر گئی الفت زر جی سے الٰہی نہ گئی
مو سفید ہو گئے پر دل کی سیاسی نہ گئی

جی میں ٹھانا تھا کہ ہم ہجر میں جینے کے نہیں
مر گئے آہ یہ بات ہم سے نباہی نہ گئی

عمر گئی ہجر میں دل کرتا ہے مذکور وصال
بات اب تک یہی دیوانے کی واہی نہ گئی

جی گوارا نہیں کرتا کہ کروں منت خلق
ہو گئے گرچہ گدا دل سے وہ شاہی نہ گئی

دختر رز سے فقط میں نہیں محفوظ حضورؔ
کون مجلس ہے کہ جس میں یہ سراہی نہ گئی