تمہاری یاد میں دنیا کو ہوں بھلائے ہوئے
تمہارے درد کو سینے سے ہوں لگائے ہوئے
عجیب سوز سے لبریز ہیں مرے نغمے
کہ ساز دل ہے محبت کی چوٹ کھائے ہوئے
جو تجھ سے کچھ بھی نہ ملنے پہ خوش ہیں اے ساقی
کچھ ایسے رند بھی ہیں مے کدے میں آئے ہوئے
تمہارے ایک تبسم نے دل کو لوٹ لیا
رہے لبوں پہ ہی شکوے لبوں پہ آئے ہوئے
اثرؔ بھی راہرو دشت زندگانی ہے
پہاڑ غم کا دل زار پر اٹھائے ہوئے
غزل
تمہاری یاد میں دنیا کو ہوں بھلائے ہوئے
اثر صہبائی