EN हिंदी
تم ساتھ چلے تھے تو مرے ساتھ چلا دن | شیح شیری
tum sath chale the to mere sath chala din

غزل

تم ساتھ چلے تھے تو مرے ساتھ چلا دن

احمد ہمیش

;

تم ساتھ چلے تھے تو مرے ساتھ چلا دن
تم راہ سے بچھڑے تھے کہ بس ڈوب گیا دن

جو تم سے مہک جائے اک ایسی نہ ملی رات
جو تم سے چمک جائے اک ایسا نہ ملا دن

اک رنگئی حالات سے پتھرا گئیں آنکھیں
جس طرح کٹی رات اسی طرح کٹا دن

وہ اور مسافت تھی جسے جھیل چکے ہم
یہ اور مسافت ہے جسے جھیل رہا دن