تم نے لکھا ہے لکھو کیسا ہوں میں
دوستوں کی بھیڑ ہے تنہا ہوں میں
یاسمین و نسترن میرا پتہ
خوشبوؤں کے جسم پر لکھا ہوں میں
پہلے ہی کیا کم تماشے تھے یہاں
پھر نئے منظر اٹھا لایا ہوں میں
پھر وہی موسم پرانے ہو گئے
دن ڈھلے سرگوشیاں سنتا ہوں میں
کون اترتی چڑھتی سانسوں کا امیں
سایۂ دیوار سے لپٹا ہوں میں
تو کبھی اس شہر سے ہو کر گزر
راستوں کے جال میں الجھا ہوں میں
وہ مری خوش فہمیاں سب کیا ہوئیں
جانے کب سے بے ہنر زندہ ہوں میں
غزل
تم نے لکھا ہے لکھو کیسا ہوں میں
آشفتہ چنگیزی