تجھے نقش ہستی مٹایا تو دیکھا
جو پردہ تھا حائل اٹھایا تو دیکھا
یہ سب تیرے ہی حسن کا پرتو ہے
نہ دیکھا تجھے تیرا سایا تو دیکھا
برا مانیے مت مرے دیکھنے سے
تمہیں حق نے ایسا بنایا تو دیکھا
نہ ہوں کیونکہ ممنونؔ پیر مغاں کا
یہ عالم جو ساغر پلایا تو دیکھا
غزل
تجھے نقش ہستی مٹایا تو دیکھا
ممنونؔ نظام الدین