EN हिंदी
تجھے اچھا برا جیسا لگا ہوں | شیح شیری
tujhe achchha bura jaisa laga hun

غزل

تجھے اچھا برا جیسا لگا ہوں

رام ناتھ اسیر

;

تجھے اچھا برا جیسا لگا ہوں
وہ تیرا عکس ہے میں آئنہ ہوں

اگر میں ایک ننھا سا دیا ہوں
ہوا کی زد پہ کیوں رکھا گیا ہوں

میں اک اک سانس کٹ کٹ کر جیا ہوں
میں جینے کا سلیقہ جانتا ہوں

میں اپنے آپ ہوں خود اپنا قاتل
میں اپنے آپ اپنا مرثیہ ہوں

سبھی دیوانے کہتے ہیں اسیرؔ اب
کہ ان میں میں ہی اک سلجھا ہوا ہوں