EN हिंदी
ترا کشتہ اٹھایا اقربا نے | شیح شیری
tera kushta uThaya aqraba ne

غزل

ترا کشتہ اٹھایا اقربا نے

بیان یزدانی

;

ترا کشتہ اٹھایا اقربا نے
چلے محشر کو مٹی میں دبانے

نفس گم اور سخن باقی رہے گا
نہ ہوگا تار اور ہوں گے ترانے

خدا ٹھنڈا رکھے اے شمع تجھ کو
کھڑی روتی ہے بیکس کے سرہانے

ترے چلنے سے سینے میں زمیں کے
اٹھا اک درد محشر کے بہانے

ہمیں نے پنجۂ دست جنوں سے
کئے ہیں کوہ کی چوٹی میں شانے