طفلی پیری و نوجوانی ہیچ
تین دن کی ہے زندگانی ہیچ
عمر دو روزہ پر گھمنڈ اتنا
منعموں کی ہے لن ترانی ہیچ
رات تھوڑی ہے آؤ پیار کریں
صبح کو ہوگی یہ کہانی ہیچ
چار دن کی بہار ہے ساری
یہ تکبر ہے یار جانی ہیچ
دل کے ہاتھوں حقیرؔ جھگڑوں میں
میری گزری سدا جوانی ہیچ
غزل
طفلی پیری و نوجوانی ہیچ
حقیر