EN हिंदी
تیرے حصے کے بھی صدمات اٹھا لیتا ہوں | شیح شیری
tere hisse ke bhi sadmat uTha leta hun

غزل

تیرے حصے کے بھی صدمات اٹھا لیتا ہوں

احمد کامران

;

تیرے حصے کے بھی صدمات اٹھا لیتا ہوں
آ تجھے آنکھوں پہ اے رات اٹھا لیتا ہوں

عام سا شخص بچے گا تو اگر میں تیرے
خال و خد سے یہ طلسمات اٹھا لیتا ہوں

تو نے اے عشق یہ سوچا کہ ترا کیا ہوگا
تیرے سر سے میں اگر ہاتھ اٹھا لیتا ہوں

یہ اگر جنگ محبت ہے مرے یار تو پھر
ایسا کرتا ہوں کہ میں مات اٹھا لیتا ہوں

اس کے لہجے میں دراڑ آتی ہے اور میں اسی وقت
خواب رکھ دیتا ہوں خدشات اٹھا لیتا ہوں