EN हिंदी
تیرا بھلا ہو تو جو سمجھتا ہے مجھ کو غیر | شیح شیری
tera bhala ho tu jo samajhta hai mujhko ghair

غزل

تیرا بھلا ہو تو جو سمجھتا ہے مجھ کو غیر

فرحت احساس

;

تیرا بھلا ہو تو جو سمجھتا ہے مجھ کو غیر
آنکھوں پہ آنکھیں رکھ تو کہ کر لوں میں اپنی سیر

خود پر ہمارے جسم کی چادر ہی ڈال لے
بچ آپ اپنی دھوپ سے تیرے بدن کی خیر

کعبے کے سارے بت مرے سینے میں آ بسے
اس عاشقی میں سارا حرم ہو گیا ہے دیر

جینا ترے بغیر نہیں آ سکا ابھی
مرنا تو میں نے سیکھ لیا ہے ترے بغیر

تب داخلہ ملے گا تجھے دشت حسن میں
جب اہل شہر کہنے لگیں تجھ کو غیر غیر

احساسؔ جی کے حلقہ غربت میں آ رہو
کرنی اگر ہو اپنے حقیقی وطن کی سیر