EN हिंदी
تصویر بناتا ہوں تری خون جگر سے | شیح شیری
taswir banata hun teri KHun-e-jigar se

غزل

تصویر بناتا ہوں تری خون جگر سے

شکیل بدایونی

;

تصویر بناتا ہوں تری خون جگر سے
دیکھا ہے تجھے میں نے محبت کی نظر سے

جتنے بھی ملے رنگ وہ سب بھر دیئے تجھ میں
اک رنگ وفا اور ہے لاؤں وہ کدھر سے

ساون تری زلفوں سے گھٹا مانگ کے لایا
بجلی نے چرائی ہے تڑپ تیری نظر سے

میں دل میں بلا کر تجھے رخصت نہ کروں گا
مشکل ہے ترا لوٹ کے جانا مرے گھر سے