EN हिंदी
تماشا گاہ عالم پردہ دار روئے زیبا ہے | شیح شیری
tamasha-gah-e-alam parda-dar ru-e-zeba hai

غزل

تماشا گاہ عالم پردہ دار روئے زیبا ہے

سید بشیر حسین بشیر

;

تماشا گاہ عالم پردہ دار روئے زیبا ہے
مری نظروں میں لیکن خود یہ پردہ حسن یکتا ہے

متاع ذوق سجدہ سے ابھی تسکیں نہیں ہوتی
خدا جانے جنون روز افزوں کی دوا کیا ہے

ترے قدموں کی نسبت کو جبین خلق کیا سمجھے
کوئی پوچھے مرے دل سے کہ سنگ در ترا کیا ہے