EN हिंदी
سرخ رو ہونے کے قابل کیا حنا تھی میں نہ تھا | شیح شیری
surKH-ru hone ke qabil kya hina thi main na tha

غزل

سرخ رو ہونے کے قابل کیا حنا تھی میں نہ تھا

نواب شاہجہاں بیگم شاہجہاں

;

سرخ رو ہونے کے قابل کیا حنا تھی میں نہ تھا
آپ کے قدموں کے نیچے اس کو جا تھی میں نہ تھا

دیکھتے کیا ہو ادھر گر زلف برہم ہو گئی
یہ سراسر حرکت باد صبا تھی میں نہ تھا

جل گئے اغیار سب محفل میں آنے سے مرے
اے پری یہ گرمیٔ آہ رسا تھی میں نہ تھا

کیوں نہ اس حسرت سے میرا شیشۂ دل چور ہو
باغ تھا ساقی تھا سبزہ تھا ہوا تھی میں نہ تھا