ستم کرو نہ کرو اختیار باقی ہے
جو ہم نہیں تو ہمارا مزار باقی ہے
گئی بہار مگر اپنی بے خودی ہے وہی
سمجھ رہا ہوں کہ اب تک بہار باقی ہے
ہزار مرحلۂ انتظار طے بھی ہوئے
ہزار مرحلۂ انتظار باقی ہے
شکست توبہ ہے ایسی ثواب میں داخل
ابھی سے توبہ مبارکؔ بہار باقی ہے
غزل
ستم کرو نہ کرو اختیار باقی ہے
مبارک عظیم آبادی