شکریہ تیرا کہ غم کا حوصلہ رہنے دیا
بے اثر کر دی دعا دست دعا رہنے دیا
منصفی کا شور محشر گونجتا رہنے دیا
سب دلیلوں کو سنا اور فیصلہ رہنے دیا
اے خدا ممنون ہوں تیرا کہ میرے پھول میں
تو نے خوشبوئے ہوس رنگ وفا رہنے دیا
کچھ اشارے اتنے مبہم اتنے واضح اتنے شوخ
داستاں ساری سنا دی مدعا رہنے دیا
ایک ناز بے تکلف میرے تیرے درمیاں
دوریاں ساری مٹا دیں فاصلہ رہنے دیا
غزل
شکریہ تیرا کہ غم کا حوصلہ رہنے دیا
مظہر امام

