EN हिंदी
شکایت مجھ سے یہ اکثر در و دیوار کرتے ہیں | شیح شیری
shikayat mujhse ye aksar dar-o-diwar karte hain

غزل

شکایت مجھ سے یہ اکثر در و دیوار کرتے ہیں

خوشبیر سنگھ شادؔ

;

شکایت مجھ سے یہ اکثر در و دیوار کرتے ہیں
کہ اب اس گھر سے سناٹے بہت بیزار کرتے ہیں

ضرورت ہاتھ پھیلانے پہ جب مجبور کرتی ہے
تو کس مشکل سے اپنے آپ کو تیار کرتے ہیں

اگر یہ بات ہے جینا پڑے گا تیری شرطوں پر
تو پھر اے زندگی جینے سے ہم انکار کرتے ہیں