EN हिंदी
شرمندہ اپنی جیب کو کرتا نہیں ہوں میں | شیح شیری
sharminda apni jeb ko karta nahin hun main

غزل

شرمندہ اپنی جیب کو کرتا نہیں ہوں میں

راجیش ریڈی

;

شرمندہ اپنی جیب کو کرتا نہیں ہوں میں
بازار آرزو سے گزرتا نہیں ہوں میں

پہچان ہی نہ پاؤں خود اپنے ہی عکس کو
اتنا بھی آئنے میں سنورتا نہیں ہوں میں

ان کاموں کی بناتا ہوں فہرست بار بار
جو کام مجھ کو کرنے ہیں کرتا نہیں ہوں میں