EN हिंदी
شہر کے فٹ پاتھ پر کچھ چبھتے منظر دیکھنا | شیح شیری
shahr ke footpath par kuchh chubhte manzar dekhna

غزل

شہر کے فٹ پاتھ پر کچھ چبھتے منظر دیکھنا

سعید اختر

;

شہر کے فٹ پاتھ پر کچھ چبھتے منظر دیکھنا
سرد راتوں میں کبھی گھر سے نکل کر دیکھنا

یہ سمجھ لو تشنگی کا دور سر پر آ گیا
رات کو خوابوں میں رہ رہ کر سمندر دیکھنا

کس کے ہاتھوں میں ہیں پتھر کون خالی ہاتھ ہے
یہ سمجھنے کے لیے شیشہ سا بن کر دیکھنا

بے حسی ہے بزدلی ہے حوصلہ مندی نہیں
بیٹھ کر ساحل پہ طوفانوں کے تیور دیکھنا

اے مرے آنگن کے سائے اے مرے پھل دار پیڑ
تیری قسمت میں ہے اب پتھر ہی پتھر دیکھنا

یہ ستم یہ شورشیں تمہید ہیں اس بات کی
بستی بستی ہر طرف خوں کا سمندر دیکھنا