EN हिंदी
شہر غفلت کے مکیں ویسے تو کب جاگتے ہیں | شیح شیری
shahar-e-ghaflat ke makin waise to kab jagte hain

غزل

شہر غفلت کے مکیں ویسے تو کب جاگتے ہیں

راشد مفتی

;

شہر غفلت کے مکیں ویسے تو کب جاگتے ہیں
ایک اندیشۂ شب خوں ہے کہ سب جاگتے ہیں

شاید اب ختم ہوا چاہتا ہے عہد سکوت
حرف اعجاز کی تاثیر سے لب جاگتے ہیں

راہ گم کردۂ منزل ہیں کہ منزل کا سراغ
کچھ ستارے جو سر قریۂ شب جاگتے ہیں

عکس ان آنکھوں سے وہ محو ہوئے جو اب تک
خواب کی مثل پس چشم طلب جاگتے ہیں