EN हिंदी
شگفت غنچۂ مہتاب کون دیکھے گا | شیح شیری
shaguft-e-ghuncha-e-mahtab kaun dekhega

غزل

شگفت غنچۂ مہتاب کون دیکھے گا

سیف الدین سیف

;

شگفت غنچۂ مہتاب کون دیکھے گا
میں سو گیا تو مرے خواب کون دیکھے گا

کب آئیں گی وہ گھٹائیں جنہیں برسنا ہے
مرے چمن تجھے شاداب کون دیکھے گا

یہ بادہ خوار نہیں دیکھتے حرم ہے کہ دہر
تمہاری بزم کے آداب کون دیکھے گا

جو شہر ہو گئے غارت وہ کس نے دیکھے ہیں
جو ہونے والے ہیں غرقاب کون دیکھے گا

بنا رہا ہوں سفینہ کہ سیفؔ میرے بعد
بچے گا کون یہ سیلاب کون دیکھے گا