سرفروشوں کے چلے لشکر پہ لشکر دیکھیے
اپنی پہلی جنگ آزادی کا منظر دیکھیے
دیکھیے وہ ہندوؤں میں ولولے بجرنگ کے
وہ مسلمانوں میں جوش خون حیدر دیکھیے
وہ مہنتوں کے مٹھوں میں یدھ کی تیاریاں
بن گئے جوگی کئی نروان صفدر دیکھیے
خانقاہوں کے جگر داروں میں ہنگام جدال
پاس قرآں پاس تعلیم پیمبر دیکھیے
قریہ قریہ کوچے کوچے میں وہ جنگی معرکے
ہر طرف سے آگ برسی جن پہ وہ گھر دیکھیے
غزل
سرفروشوں کے چلے لشکر پہ لشکر دیکھیے
منور لکھنوی