EN हिंदी
سلام تیری مروت کو مہربانی کو | شیح شیری
salam teri murawwat ko mehrbani ko

غزل

سلام تیری مروت کو مہربانی کو

خورشید احمد جامی

;

سلام تیری مروت کو مہربانی کو
ملا اک اور نیا سلسلہ کہانی کو

نسیم یاد غزالاں چلی نہ پھول کھلے
وہ ریگزار ملے موسم جوانی کو

بہت اداس بہت منفعل نظر آئی
نگاہ چوم کے رخسار شادمانی کو

دیار شعر میں جامیؔ قبول کر نہ سکا
مرا مذاق روایت کی حکمرانی کو