EN हिंदी
سخیؔ سے چھوٹ کر جائیں گے گھر آپ | شیح شیری
saKHi se chhuT kar jaenge ghar aap

غزل

سخیؔ سے چھوٹ کر جائیں گے گھر آپ

سخی لکھنوی

;

سخیؔ سے چھوٹ کر جائیں گے گھر آپ
اجی کچھ خیر بھی ہے ہیں کدھر آپ

وہ عاشق ہیں کہ مرنے پر ہمارے
کریں گے یاد ہم کو عمر بھر آپ

پری سمجھیں پری، حوریں کہیں حور
ہوئے کس نور کے پیدا بشر آپ

نہ عاشق ہیں زمانہ میں نہ معشوق
ادھر ہم رہ گئے ہیں اور ادھر آپ

دکھائیں گے ہم اپنی لاغری بھی
ابھی تو دیکھیے اپنی کمر آپ

مرے نالے اگر سننے کا ہے شوق
تو صاحب ہاتھ رکھیے کان پر آپ

رسائی اس کے زلفوں تک نہ ہوگی
سخیؔ بے فائدہ ماریں نہ سر آپ