صبر ہر بار اختیار کیا
ہم سے ہوتا نہیں ہزار کیا
عادتاً تم نے کر دیئے وعدے
عادتاً ہم نے اعتبار کیا
ہم نے اکثر تمہاری راہوں میں
رک کر اپنا ہی انتظار کیا
پھر نہ مانگیں گے زندگی یارب
یہ گنہ ہم نے ایک بار کیا
غزل
صبر ہر بار اختیار کیا
گلزار
غزل
گلزار
صبر ہر بار اختیار کیا
ہم سے ہوتا نہیں ہزار کیا
عادتاً تم نے کر دیئے وعدے
عادتاً ہم نے اعتبار کیا
ہم نے اکثر تمہاری راہوں میں
رک کر اپنا ہی انتظار کیا
پھر نہ مانگیں گے زندگی یارب
یہ گنہ ہم نے ایک بار کیا