ساتویں منزل سے کودا چاہئے
خودکشی کرنے کو اور کیا چاہئے
اپنے ہاتھوں اپنی آنکھیں پھوڑ کر
چار سو اپنے کو دیکھا چاہئے
آئنے میں کوئی رہتا ہے ضرور
کون ہے چپکے سے پوچھا چاہئے
نیند کے کمرے میں دم گھٹنے لگا
خواب کی کھڑکی کو کھولا چاہئے
فیضؔ صاحب شعر کیوں کہتے نہیں
فیضؔ صاحب شعر کہنا چاہئے
تم سے بیوی کو شکایت ہو اگر
تو سلیمؔ احمد کو پڑھنا چاہئے
آؤ علویؔ اس کے گھر کی بتیاں
بجھ گئیں اب گھر کو چلنا چاہئے
غزل
ساتویں منزل سے کودا چاہئے
محمد علوی