ساحل پہ تیرے بعد کی ویرانی کھا گئی
اترے سمندروں میں تو طغیانی کھا گئی
طاقت یہ چار دن کی ہے تاریخ پڑھ ذرا
سلطان کتنے تھے جنہیں سلطانی کھا گئی
دنیا بدل گئی تھی کوئی غم نہ تھا مجھے
تم بھی بدل گئے تھے یہ حیرانی کھا گئی
غزل
ساحل پہ تیرے بعد کی ویرانی کھا گئی
ندیم گلانی