EN हिंदी
صاف گوئی راستی اچھی لگی | شیح شیری
saf-goi rasti achchhi lagi

غزل

صاف گوئی راستی اچھی لگی

محب کوثر

;

صاف گوئی راستی اچھی لگی
بات اس کو واقعی اچھی لگی

انتہائے درد و غم کے باوجود
تہمت آوارگی اچھی لگی

کون جانے ذہن کی بے مائیگی
شکل و صورت ظاہری اچھی لگی

شہر کے آرائشی ماحول میں
گاؤں کی اک سانولی اچھی لگی

آدمی اندر کا میرے مر گیا
مجھ کو اپنی خودکشی اچھی لگی