رخ کسی کا نظر نہیں آتا
کوئی آتا نظر نہیں آتا
کیا کہوں کیا ملال رہتا ہے
کیا کہوں کیا نظر نہیں آتا
سننے والے تو بات کے لاکھوں
کہنے والا نظر نہیں آتا
دور سے وہ جھلک دکھاتے ہیں
چاند پورا نظر نہیں آتا
کھوئی کھوئی نظر یہ کیوں مضطرؔ
کچھ کہو کیا نظر نہیں آتا
غزل
رخ کسی کا نظر نہیں آتا
مضطر خیرآبادی