EN हिंदी
روز یہ خواب ڈراتا ہیں مجھے | شیح شیری
roz ye KHwab Daraata hain mujhe

غزل

روز یہ خواب ڈراتا ہیں مجھے

وکاس شرما راز

;

روز یہ خواب ڈراتا ہے مجھے
کوئی سایہ لیے جاتا ہے مجھے

یہ صدا کاش اسی نے دی ہو
اس طرح وہ ہی بلاتا ہے مجھے

میں کھنچا جاتا ہوں صحرا کی طرف
یوں تو دریا بھی بلاتا ہے مجھے

دیکھنا چاہتا ہوں گم ہو کر
کیا کوئی ڈھونڈ کے لاتا ہے مجھے

عشق بینائی بڑھا دیتا ہے
جانے کیا کیا نظر آتا ہے مجھے