روز ہوا میں اڑنے کی فرمائش ہے
یہ میری مٹی میں کیسی خواہش ہے
چہرہ چہرہ غم ہے اپنے منظر میں
اور آنکھوں کے پیچھے ایک نمائش ہے
اک تیری آواز نہیں آتی ورنہ
چھوٹے سے اس گھر میں ہر آسائش ہے
اب کے ساون آئے تو تم آ جانا
سارے بستی والوں کی فرمائش ہے
اک دن شیش محل سے باہر بھی دیکھو
خیمے کی بھی اپنی ایک رہائش ہے
ان رنگوں کو سورج کھا جاتا ہے قیسؔ
جن رنگوں میں تھوڑی سی آلائش ہے
غزل
روز ہوا میں اڑنے کی فرمائش ہے
سعید قیس