روا روی میں گلوں کی بہار کیا دیکھیں
چمن چمن ہے خزاں درکنار کیا دیکھیں
نوائے سوز فغاں شعلہ بار کیا دیکھیں
جہان حسن میں اک خلفشار کیا دیکھیں
ہر ایک رنگ میں یہ مرکز ہم و غم ہے
مآل ہستئ نا پائیدار کیا دیکھیں
وہ لوگ جو کہ مآل چمن سے واقف ہیں
خزاں نصیب گلوں کی بہار کیا دیکھیں
وہ چار تنکے نشیمن کے کیا بچے ہوں گے
چمن پہ برق گری لاکھ بار کیا دیکھیں
نظر فریب ہے جوہرؔ یہ کاروبار جہاں
فروغ ماہ و گل مشک بار کیا دیکھیں
غزل
روا روی میں گلوں کی بہار کیا دیکھیں
جوہر زاہری