EN हिंदी
رہ جنوں میں کبھی کامیاب ہم بھی تھے | شیح شیری
rah-e-junun mein kabhi kaamyab hum bhi the

غزل

رہ جنوں میں کبھی کامیاب ہم بھی تھے

رہبر جونپوری

;

رہ جنوں میں کبھی کامیاب ہم بھی تھے
کبھی حوالۂ دشت و سراب ہم بھی تھے

تری نگاہ نے گوہر بنا دیا ورنہ
حصار موج میں مثل حباب ہم بھی تھے

جنوں نے ہم کو بھی بخشی تھی شان دربدری
جہان فکر میں خانہ خراب ہم بھی تھے

ہمارے ظرف کو رتبوں سے تولنے والو
اسی دیار میں عزت مآب ہم بھی تھے

اندھیرے ہو گئے منسوب ہم سے اب ورنہ
اس آسماں میں کبھی آفتاب ہم بھی تھے