EN हिंदी
رگھوپتی راگھو راجا رام | شیح شیری
raghupati raghaw raja ram

غزل

رگھوپتی راگھو راجا رام

اشوک لال

;

رگھوپتی راگھو راجا رام
پتیت پاون سیتا رام

تلسی کی راماین کے
رام کی لیلا والے رام

بچپن میں تھے دوست مرے
اور لڑکپن میں ہم جام

قصبے قصبے نگر نگر
جہاں بھی لے پہنچے ایام

نام تمہارا چلتا تھا
بن جاتے تھے بگڑے کام

دیس تو کیا پردیس میں بھی
ہم راہی تھے تم ہر گام

ملے جکارتا میں بھی تم
لیلا میں بن کر اسلام

دیش جو لوٹا پھر نہ ملے
ڈھونڈا تم کو ہر اک دھام

پتہ چلا کی قید ہو تم
چاروں طرف ترشول کا دام

رتھ یاترا میں مارے گئے
رام کی لیلا والے رام

اور دسمبر چھ کے بعد
جس جا دیکھو قتل عام

رگھوپتی راگھو راجا رام پتیت پاون سیتا رام