EN हिंदी
رفتہ رفتہ سب مناظر کھو گئے اچھا ہوا | شیح شیری
rafta rafta sab manazir kho gae achchha hua

غزل

رفتہ رفتہ سب مناظر کھو گئے اچھا ہوا

پرکاش فکری

;

رفتہ رفتہ سب مناظر کھو گئے اچھا ہوا
شور کرتے تھے پرندے سو گئے اچھا ہوا

کوئی آہٹ کوئی دستک کچھ نہیں کچھ بھی نہیں
بھولی بسری اک کہانی ہو گئے اچھا ہوا

ایک مدت سے ہمارے آئینے پہ گرد تھی
آنسوؤں کے سیل اس کو دھو گئے اچھا ہوا

بیکلی کوئی نہ تھی تو دل بڑا بے زار تھا
اب حوادث درد اس میں بو گئے اچھا ہوا

رنگ اپنا ہو نمایاں شوق بے جا تھا ہمیں
راستوں کی دھول میں ہم کھو گئے اچھا ہوا

بے سبب روتا تھا فکریؔ اور رلاتا تھا ہمیں
اب زمانہ ہو گیا اس کو گئے اچھا ہوا