EN हिंदी
رات لمبی تھی ستارہ مرا تعجیل میں تھا | شیح شیری
raat lambi thi sitara mera tajil mein tha

غزل

رات لمبی تھی ستارہ مرا تعجیل میں تھا

نعمان شوق

;

رات لمبی تھی ستارہ مرا تعجیل میں تھا
جس کو جلنا نہیں آیا وہی قندیل میں تھا

اک جہاں اور پس کار جہاں تھا باقی
اک بدن اور مرے عشق کی تکمیل میں تھا

پھر سیاہی نے سمیٹا مرا سامان آ کر
کل اثاثہ مرا اک شام کی زنبیل میں تھا

ایک لرزہ تھا ستاروں کے بدن پر طاری
میں تو ڈوبا ہوا اک حسن کی تفصیل میں تھا

اب تو ہر چہرہ اسے زرد دکھائی دے گا
دیر تک آئینہ بیمار کی تحویل میں تھا

جو ملا وہ بڑی عجلت میں ملا تھا مجھ سے
اور میں گویا ہمیشہ سے ہی تعطیل میں تھا