EN हिंदी
رات بھر برف گرتی رہی ہے | شیح شیری
raat bhar barf girti rahi hai

غزل

رات بھر برف گرتی رہی ہے

وکاس شرما راز

;

رات بھر برف گرتی رہی ہے
آگ جتنی تھی سب بجھ گئی ہے

شمع کمرے میں سہمی ہوئی ہے
کھڑکیوں سے ہوا جھانکتی ہے

جس دریچے پہ بیلیں سجی تھیں
جالا مکڑی وہاں بن رہی ہے

صبح تک موڈ اکھڑا رہے گا
شام کچھ اس طرح سے کٹی ہے

رات نے پنکھ پھیلا دیے ہیں
شعر کہنے کی ساعت یہی ہے

عمر بھر دھوپ میں رہتے رہتے
زندگی سانولی ہو گئی ہے